Thursday 2 October 2014

کرکٹ ورلڈ کپ کی کہانی

 History of the World Cup (Read in English)
پہلا ٹیسٹ کرکٹ میچ 15 سے 19 مارچ 1877 کو کھیلا گیا۔یہ میچ اسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔تقریبا چورانوےسال کے بعد 1971 میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلا گیا۔یہ میچ بھی روائتی حریفوں اسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔پہلے ٹیسٹ کیطرح یہ میچ بھی ملبورن میں کھیلا گیا۔5 جنوری 1971 کو کھیلا جانے والہ میچ اسٹریلیا نے جیتا۔ کرکٹ کا پہلا ورلڈ کپ1975میں کھیلا گیا۔یہ ورلڈ کپ 7 جون سے 21 جون تک کھیلا گیا،مجموعی طور پے 15 میچ کھیلے گئے۔ ان میں سے 12 گروپ میچ تھے اور دو سیمی فائنل اور ایک فائنل۔کل آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ان آٹھ ٹیموں کو چار چار کے دو گروپوں میں تقسیم گیا تھا۔گروپ اے میں انگلینڈ،نیوزی لینڈ، انڈیا ،اور ایسٹ افریقہ اور گروپ بی میں پاکستان،ویسٹ انڈیز، اسٹریلیا، اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل تھیں۔ایسٹ افریقہ اور سری لنکا کے علاوہ باقی چھ ٹیمیں ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیمیں تھیں۔

 ورلڈ کپ کے میچ آٹھ گراؤنڈ اور چھ شہروں میں کھیلے گئے۔ورلڈ کپ کے یہ میچ لگ بھگ 160000 تماشائیوں نے دیکھے اوسط فی میچ ساڑھے دس ہزار کے قریب تھی۔گروپ اے سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا،گروپ بی میں سے ویسٹ انڈیز اور اسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی۔ پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور اسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا،انگلینڈ کی ٹیم 23 سالہ نوجوان اسٹریلوی باؤلر گلمور کے سامنے نہ ٹک سکی۔36 اوور اور 2 بال پر 93 رنز بنا سکی۔گلمور نے 12 اوورز میں 14 رنز دیکر 6 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔گلممور نے چھے اوورز میڈن کرائے۔جواب میں اسٹریلیا کا حال بھی کچھ ایسا ہی تھا،39 کے سکور پر چھے بلے باز واپس جا چکے تھے، باؤلنگ کے بعد بلے بازی کی ذمہ داری بھی گلمور نے سنبھالی اور ساتویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں ڈگ والٹر کے ساتھ 55 رنز کا اضافہ کیا ،گلمور نے 29 رنز بنائے ،مین آف میچ کا حقدار گلمور کے سوا اور کون ہو سکتا تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے نیو زی لینڈ کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔نیو زی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 2۔52 اوورز میں 158 رنز بنائے جو ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹ کھو کر پورے کر لئے۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ کالی چرن کے حصے میں آیا ،جس نے 72 رنز بنائے۔ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل 21 جون کو لارڈز کے میدان پر ویسٹ انڈیز اور اسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا ۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ ساٹھ اوورز میں پہلے کھیل کر 291 رنز بنائے

 ۔ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ نے 108 گیندوں پر 102 رنز کی تیز اننگ کھیلی اس میں لا ئیڈ نے بارہ چوکے اور دو چھکےلگائے۔گلمور نے ایک بار پھر عمدہ باولنگ کی 12 اوورز میں 48 رنز دیکر پانچ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں اسٹریلیا کی ٹیم 4۔58 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اور یوں ویسٹ انڈیز نے 17 رنز سے یہ میچ اور کپ جیت لیا،لائیڈ نے ٹرافی کے ساتھ ساتھ مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا،

No comments :

Post a Comment