Saturday 4 October 2014

دوسرا میچ کرکٹ ورلڈ کپ 1975نیوزی لینڈ بمقابلہ ایسٹ افریقہ 7جون 1975مقام ایج باسٹن برمنگھم


دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں مشرقی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔برمنگھم شہر کا ایجباسٹن گراؤنڈ  اور دن تھا

سات جون 1975۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ساٹھ اوورز میں309 رنز بنائے۔گلین ٹرنر نے201 گیندوں پر 171 رنز بنائے۔ٹرنر نے اس

اننگز میں دو چھکے اور 16 چوکے لگائے۔پارکر  نے 68 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔ایسٹ افریقہ کی جانب سے

۔پی۔جی۔نانا نے12 اوورز میں34 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ایسٹ افریقہ کی ٹیم نے کل چار میڈن اوور کئے جس میں سے دو نانا نے

کئے۔ذوالفقار علی ایسٹ افریقہ کے سب سے مہنگے باؤلر  تھے اس نے 12 اوورز میں 71 رنز دئیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

ایسٹ افریقہ نے 60 اوورزمیں 128رنز بنائےاور آٹھ وکٹ گنوائے۔۔فراست علی نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔فراست علی نے 123 گیندوں

پرایک چھکے اور ایکچوکے کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ذوالفقار علی نے 49 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ڈی آر

ہیڈلی  نے 12 اوورز میں 21 رنز دیئے اور تین وکٹ حاصل کئے۔ہاورتھ نے 12 اوورز میں 29 رنز دئیے اور تین وکٹ حاصل کئے۔

آر جے ہیڈلی نے 12 اوورز میں دس رنز دیئے ۔ان بارہ اوورز میں چھ اوورز میڈن تھے۔60 اوورز میں سے 17 اوورز میڈن تھے




No comments :

Post a Comment