Saturday 4 October 2014

تیسرا میچ کرکٹ ورلڈ کپ 1975اسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ہیڈنگلے لیڈز 7جون 1975

یہ ورلڈ کپ کا تیسرا میچ تھا۔اور گروپ بی کا پہلا میچ، ٹیمیں مد مقابل تھی پاکستان اور آسٹریلیا۔یہ میچ سات جون 1975 کو ہیڈنگلے لیڈز کے

مقام پر کھیلا گیا۔آسٹریلیا نے یہ میچ73 رنز سے جیت لیا۔آسٹریلیا نے پہلے  کھیلتے ہوئے278 رنز بنائےاور پورے ساٹھ آوورزکھیلے۔ایلن ٹرنر

  نے چار چوکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔گریگ چیپل نے پانچ چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں

پر45 رنز بنائے۔سب سے کامیاب بلے باز تھے ایڈورڈ،جنہوں نے 94 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔ایڈورڈ نے چھ چوکے لگائے۔

پاکستان کی جانب سے نصیر ملک 12 اوورز  نے 37 رنز دیکر دو وکٹ لئے۔پاکستان کی جانب سے صرف دو اوورز میڈن تھے اور یہ دو

اوورز نصیر ملک نے کئے تھے۔عمران  خان نے 12 اوورز میں 44 رنز دیکر دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔سرفراز نواز سب سے مہنگے باؤلر

 ثابت ہوئے سرفراز نے 12 اوورز میں 63 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم 205  رنز پر ڈھیر ہو گئی اور صرف 53 اوررز کھیل سکی۔۔ایک موقع پر180 رنز پر صرف چار کھلاڑی آؤٹ

تھے،بعد میں صرف 25 رنزکے اضافہ کے ساتھ آخری چھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے ماجد خان گیارہ چوکوں کی مدد سے76 گیندوں پر65 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔آصف اقبال نےآٹھ چوکوں کی

مدد95  گیندیں کھیل کر 53 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈینس للی نے 12 اوورز میں 34 رنز دیکر پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے۔میکس واکر

نے 12 اوورز میں32 رنز دیکر دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔واکر نے 12 اوورز میں سے تین اوورز میڈن تھے۔

مین آف دی میچ کا حقدار ڈینس للی تھا۔رک مکاسر اور ایلن ٹرنر نے آسٹریلیا کی طرف سے اور نصیر ملک نے ایک روزہ کیرئیر کا آغاز کیا۔





No comments :

Post a Comment