Sunday 5 October 2014

پروڈنشل ورلڈ کپ 1975 چھٹا میچ انڈیا بمقابلہ ایسٹ افریقہ بمقام ہیڈنگلے لیڈز 11 جون 1975

پروڈنشل ورلڈ کپ 1975 کا چھٹا میچ 11جون1975کوانڈیا اور ایسٹ افریقہ کے درمیان بمقام ہیڈنگلے لیڈز کے مقام پر کھیلا گیا۔ٹاس ایسٹ

افریقہ نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ایسٹ افریقہ  نے پہلے کھیلتے ہوئے 55اوورزاور تین گیندیں پر 120 رنز بنائے۔جواہر

نے 60 گیندوں پر 37 رنز  بنائے،سیٹھی نے 23 رنز بنائے۔انڈیا کی طرف سے مدن لال نے 3۔9 اوورز میں 15 رنز دیکر تین وکٹ حاصل

کئے۔سید عابد علی نے 12 اوورز میں پانچ اوور میڈن کئے اور 22 رنز کے عوض 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔مہندر امر ناتھ نےدس اوور

میں 39 رنز دیکر دو وکٹ لئے۔سب سے متاثر کن باؤلنگ بشن سنگھ بیدی نے کی۔بیدی نے 12 اوورز کئے آٹھ اوور میڈن کے ساتھ صرف

چھ رنز دیئے اور ایک وکٹ لی۔

انڈیا کو 121 رنز کا ٹارگٹ ملا جو 30 اوور کی ایک گیند باقی تھی کہ پورا ہو گیا۔افتتاحی بلے بازگواسکر نے 65 رنز بنائے فرخ انجینئر

نے54 رنز بنائے دونوں بلے بازوں نے 85،85 گیندیں کھیلی۔یوں انڈیا کو دس وکٹ سے کامیابی ملی۔فرخ انجینئر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خلاصہ میچ۔

ایسٹ افریقہ۔120رنز ۔تمام ٹیم آؤٹ۔3۔55اوور

انڈیا۔123 رنز ۔بغیر کسی نقصان کے۔5۔29اوور

نتیجہ۔انڈیا نے دس وکٹ سے جیت لیا۔

فرخ انجینئر ۔مین آف دی میچ۔

No comments :

Post a Comment