Saturday 4 October 2014

ورلڈ کپ 1975 پہلا میچ انڈیا بمقابلہ انگلینڈ بمقام لارڈز لندن7 جون 1975


آئی سی سی نے1975 کے ورلڈکپ کےلئےانگلینڈ کا انتخاب کیا۔اس سلسلے میں پہلا میچ انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا۔دن تھا

 سات جون 1975 کا اور مقام تھا،کرکٹ کا ہیڈکوارٹر لارڈزاور شہر تھا لندن کا۔اب تک کل اٹھارہ میچ کھیلے گئےتھے ۔یہ انیسواں ایک روزہ

تھا اور ورلڈ کپ کا پہلا میچ۔ایک ٹیم کو 60 اوورز کھیلنے تھے۔ یہ میچ انگلینڈ نے انڈیا کو202 رنز سے ہرا کر جیت لیا۔انگلینڈ نے پہلے

کھیلتے ہوئے 60 اوورز میںچار وکٹ کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔ڈینس ایمس نے اٹھارہ چوکوں کی مدد سے 147 گیندوں پر137 رنز

سکور کئے۔کیتھ فلیچر نے 107 گیندوں پر 68 رنز بنائے ۔ان 68 رنز میں چار چوکے شامل تھے۔

کرس اولڈ نے 30 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوںکی مددد سے اکاون رنز بنائے۔کرس اولڈ اور مائیک ڈینس نے پانچویں وکٹ کی

شراکت میں ناقابل شکست 89 رنز بنائے


۔انڈیا کی جانب سے سید عابد علی نے 12 اوورز میں58 رنز دیکردو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

۔ونکٹ راگھون نے 12 اوورز میں 41 رنز دئے مگر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ جواب میں انڈیا نے 60 اوورز میں132 رنز بنائے اور

اسکے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ انڈین بلے باز سنیل گواسکر نے174 گیندون پر صرف 36 رنز بنائے ۔گواسکر نے پورے ساٹھ اوورز کھیلے

جس میں صرف ایک چوکا لگانے میں کامیاب ہو سکے۔انڈین اننگز میں صرف آٹھ چوکے لگے اور کوئی بھی بلے باز چھکا لگانے میں کامیاب

نہ ہو سکا

۔یہ میچ گواسکر کی سست اننگز کی بنا پر ہمییشہ یاد رکھا جائے گا۔
 
 بیدی نے 10 اوورز میں 16 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ مہیندرامرناتھ ، گائیکواڈ اور کرسن گھاوری نے اس میچ سے اپنے ایک روزہ کیرئیر کا آغاز کیا۔

No comments :

Post a Comment