Wednesday 8 October 2014

آٹھواں میچ پروڈنشل ورلڈ کپ 1975 ویسٹ انڈیزبمقابلہ پاکستان ابج باسٹن برمنگھم 11جون1975

پروڈنشل ورلڈ کپ 1975 کا آٹھواں میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا۔11جون 1975 کو یہ میچ ایج باسٹن،برمنگھم میں

کھیلا گیا۔یہ گروپ بی کا چوتھا میچ تھا۔ اپنے وقت کی دوزبردست ٹیموں کے درمیان یہ میچ بڑا زبردست ثابت ہوا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے

ہوئے 266 رنز بنائےسات وکٹ کے نقصان پر۔ماجد خان نے 108 گیندوں پر60 رنز بنائے۔مشتاق محمد نے 84 گیندوں55 رنز

بنائے۔وسیم راجہ نے 57 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔جاوید میانداد نے 32 گیندوں پر 24 رنز  بنائے۔رابرٹس،بوائس،جولین،ہولڈر،

رچرڈز،اور لائیڈ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
 
ویسٹ انڈیز کا انداز اچھا نہ تھا ،سرفراز نواز کے 36 کے سکور تک گرینج،فریڈرکس،کالی چرن،پویلین جا چکے تھے۔99 رنز پرکنہائی اور

لائیڈ بھی آؤٹ ہو چکے تھے۔166 پر ویسٹ انڈیز کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔پاکستان کی جیت یقینی تھی۔اس موقع پر ڈیوڈ مرے

نے پہلے ہولڈر کے ساتھ ملکر نویں وکٹ کی شراکت میں37 رنز بنائے اور بعد میں رابرٹس اور ڈیوڈ مرے   نے دسویں وکٹ کی شراکت 
 
میں64 رنز بنائے۔اور پاکستان کو سیمی فائنل  سے باہر کردیا۔یہ میچ ایک وکٹ سے جیت لیا
 
۔سرفراز نواز نے 12 اوور  میں 44 رنز دیکر چارکھلا ڑی  آؤٹ کئے۔نصیر ملک نے 12 اوورز میں 42 رنز دیکر دو وکٹ لئے
 
۔آصف مسعود سب سے مہنگا باؤلر ثابت ہوا،اس نے 12 اوورزمیں 64 رنز دیکر ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ جاوید میانداد نے 12 اوورز کئے
 
 اور 46 رنز دیکر ایک وکٹ لی۔سرفراز نواز کو میں آف دی میچ کاایوارڈ ملا۔

خلاصہ میچ۔

پاکستان۔60 اوورز۔266 رنز سات کھلاڑی آؤٹ۔

ویسٹ اندیز۔4۔59 اوورز۔267 رنز  9 کھلاڑی آؤٹ۔

مین آف دی میچ۔سرفراز نواز

No comments :

Post a Comment