Sunday 5 October 2014

پروڈنشل ورلڈ کپ پانچواں میچ انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام ٹرینٹ برج ناٹنگھم 11 جون 1975

پروڈنشل ورلڈ کپ کا پانچواں میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان11 جون  1975 کو ٹرینٹ برج ،ناٹنگھم کو کھیلا گیا۔یہ میچ اس گروپ کا

سب سے اہم میچ تھا ۔اس میچ نے فیصلہ کرنا تھا کہ کون سی ٹیم گروپ اے میں سے ٹاپ کرے گی۔

نیوزی لینڈ نے  ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 60 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔کیتھ

فلیچر نے 13 چوکوں کی مدد سے 147 گیندوں پر 131 رنز بنائے۔ہائس نے 34 اور مائیک ڈینس نے 37 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے

کولنج نے 12 اوورز میں 43 رنز دیکر دو وکٹ حاصل کئے۔ڈیل ہیڈلی نے 12 اوورز میں55 رنز دیئے اور دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔رچرڈز

ہیڈلی سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئےاس نے12 اوورز میں 66 رنز دیئے اورایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 60 اوورز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔موریسن نے 55 رنز بنائے ۔گریگ نے12 اوورز میں 45 رنز دیئے اور

چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔کرس اولڈ نے 12 اوورز میں 29 رنز دیکر دو وکٹ حاصل کیئے۔ڈیرک انڈروڈ  نے 12 اوورز میں 30 رنز دیکر

دو بلے باز آؤٹ کئے۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ کیتھ فلیچر کو ملا۔




No comments :

Post a Comment