Saturday 4 October 2014

چوتھا میچ کرکٹ ورلڈ کپ 1975 سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیزبمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر 7جون 1975

کرکٹ ورلڈ کپ کا چوتھا اور گروپ بی کا دوسرا میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کر درمیان کھیلا گیا۔مقام تھا اولڈ ٹریفورڈ،مانچسٹراور دن

تھا ،سات جون 1975۔ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 21 ویں اوور    میں ایک وکٹ کے نقصان پر جیت لیا۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے

37 اوور اور دو گیندیں پر 86 رنز بنائے۔نمایاں سکور کرنے والے  ڈی سلوا 21 اور تسیرا 14 اوپاتھا 11 رنز بنا کر دوہرے ہندسے میں

داخل ہو سکے۔سری لنکا کے بلے باز ویسٹ انڈین باؤلر کی تیزی کا سامنا نہ کر سکا۔جولین نے 12اوورز میں تین اوور میڈن کئے اور

20 رنز دیکر چار وکٹ حاصل کئے۔اینڈی رابرٹس نے 12اوور کئے اور صرف سولہ رنز دیکردو کھلاڑی آؤٹ کئے۔بوائس نے 8اوور

میں22 رنز  دیئے اور تین وکٹ حاصل کئے۔
ویسٹ انڈیز  نے اپنا ٹارگٹ 21 اوور میں حاصل کر لیا ایک وکٹ کے نقصان پر۔رائے فریڈرکس نے 33 رنز بنائے۔ڈیوڈ مرے30

اور کالی چرن 19 رنز بنا  کر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کا یہ پہلا ایک روزہ میچ تھا۔جولین کو مین آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اس میچ سے

ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑیوں نے اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز ہوا،جو آنے والے دس سالوں میں ساری دنیا کے بلے بازوں اور گیند

بازوں کے لئے خطرے کی علامت رہے۔یہ تھے ویون رچرڈز،اور اینڈی رابرٹس۔


No comments :

Post a Comment