Tuesday 18 November 2014

پہلا سیمی فائنل ۔اسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ 18 جون 1975 لیڈز

پہلا سیمی فائنل
پہلے ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔مقام تھا لیڈزکا اور دن تھا  18جون 1975کا۔اس 

ورلڈ کپ کا ہرمیچ 60اوورز کا تھا۔مگر انگلینڈ کی اننگز صرف 36 اوورز اور دو بال پر مشتمل تھی۔ساری ٹیم 93 رنز بنا کر 

آؤٹ ہو گئی۔کوئی بھی بلے باز گیری گلمور کی تیزی کا سامنا نہ کر سکا۔گلمور نے صرف چودہ رنز دئیے اور چھ کھلاڑی آؤٹ 

کئے۔انگلینڈ کے صرف دو بلے بازدوہرے ہندسے تک پہنچ  سکے۔مائیک ڈینس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔گلمور کے 12 

اوورز میں سے چھ میڈن تھے۔میکس واکر    نے تین وکٹ لئے 9اوورز میں 22 رنز دیکر۔
اسٹریلیا کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا،صرف 39 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ تھے۔اب کی بار پھر گلمور نے ذمہ داری کا ثبوت دیا اور 

ڈگ والٹر کے ساتھ ملکر 58 رنز کی شراکت کی،گلمور کا حصہ 28 رنز تھا ،والٹرز 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھا۔انگلینڈ کی طرف
سے کرس اولڈ نے سات اوورز میں 29 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔جان سنو نے 12 رنز میں  تیس رنز دیکر دو کھلاڑی 
آؤٹ کئے۔اسٹریلیا چاروکٹ  کی جیت کے ساتھ فائنل کھیلنے کا حقدار قرار پایا۔

No comments :

Post a Comment