Tuesday 7 October 2014

ساتواں میچ۔پروڈنشل کپ1975 اسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا مقام اوول لندن 11جون ،1975

پروڈنشل ورلڈ کپ 1975 کا ساتواں میچ سری لنکا اور اسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔مقام تھا اوول ،لندن اور دن تھا 11جون 1975

کا۔ٹاس سری لنکا نے جیتااور ویسٹ انڈیز کو بلے بازی کی دعوت دی۔اسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 328 رنز بنائے 60اوورز میں۔ایلن ٹرنر

نے 101  رنز بنائے،ٹرنر نے 113  گیندیں  کھیلیں  اور 9 چوکے لگائے۔میکاسکر نے 73 رنز بنائے 111 گیندوں پردو چوکے لگا کر۔،دونوں

نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 182رنز بنائے۔گریگ چیپل نے 50 اور والٹرز نے 59 رنز بنائے۔ڈی سلوا نے 12 اوورز میں 60 رنز دیکر

دو وکٹ لئے۔کالو پروما نے 12 اوورز میں 50 رنز دیئے۔

جواب میں سری لنکا چار وکٹ کے نقصان پر 276 رنز بنائےاور یوں اسٹریلیا نے یہ میچ  52 رنز سے جیت لیا۔سداتھ وٹیمنی نے 102

گیندیں کھیل کر 53 رنز بنائے اس اننگز میں سات چوکے شامل تھے۔تسیرا نے 72گیند کھیل کر 52 رنز بنائے۔ٹینیکون نے 71 گیندوں پر

48 رنز بنائے۔گریگ چیپل نے 4 اوورز میں 14رنز دیکردو وکٹ حاصل کیے۔تھامسن نے 12 اوورز میں 22 رنزدیئے اور پانچ اوورز

میڈن کیئے۔اسٹریلوی سپنر ایشلے میلٹ نے 12 اوورز میں 72 رنز دیئے۔ایک موقع پر سری لنکا نے 30 اوورز میں 150 رنز بنائے تھے

جب اسٹریلوی کپتان این چیپل نے دنیا ے تیز ترین باؤلر تھامسن کو دوسرے سپل کے لئے بلایا۔تھامسن نے وٹیمنی اور مینڈس ن

دونوں کو زخمی کر کےہسپتال پہنچا دیا۔مینڈس کے سر پر چوٹ لگی۔اور سداتھ وٹیمنی کے پاؤں پر چوٹ آئی۔1996 میں جب سری لنکا

نے ورلڈ کپ جیتا ،تو اس فلائٹ کےکپتان وٹیمنی تھے اور ٹیم کے منیجر مینڈس۔


سمری میچ۔
اسٹریلیا۔328 رنز پانچ وکٹ کے نقصان پر۔
سری لنکا۔276 رنز چار وکٹ کے نقصان پر۔
نتیجہ۔اسٹریلیا فاتح 52 رنز سے
مین آف دی میچ۔ایلن ٹرنر۔

No comments :

Post a Comment